حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز)نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج بی جے
پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا شیوہ
ہمیشہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے مصداق رہا ہے۔ آج آسام
کے نگاؤں میں
انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برٹش والوں نے ملک میں سب
سے پہلے اس اصول کو اپنایا ہے۔اور اسکے بعد ملک کے عوام میں انتشار پھیلا
ہے۔ اب نریندر مودی بھی اسی طریقہ کو اپنائے ہوئے ہیں۔